وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور گزشتہ روز اسلام آباد میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق مولانا عبدالشکور سردار خان میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے.
پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
آنجہانی مفتی عبدالشکور نے اکتوبر کے مہینے میں عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلام کی دعوت پر 36ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کی شرکت کیلیے ایران کا دورہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ